پی ایس ایل 3: تمام فرنچائزز کے 21 رکنی اسکواڈ مکمل

Untitled-1

کراچی:  پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے لئے فرنچائز نے اپنے اکیس رکنی سکواڈ مکمل کر لئے۔ ٹیموں میں سلور کیٹیگری اور ٹیلنٹ ہنٹ کیٹیگری میں آٹھ کھلاڑی منتخب کئے گئے۔ 

 پی ایس ایل تھری کی فرنچائز نے گذشتہ ماہ ہونے والی ڈرافٹنگ میں ٹیلنٹ ہنٹ سلاٹ خالی چھوڑ دی تھیں۔ طے شدہ معاہدہ کے مطابق اب انہوں نے آٹھ کھلاڑیوں کو شامل کرلیا ہے۔

 لاہور قلندر نے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ باؤلر سلمان ارشاد کو ٹیلنٹ ہنٹ کیٹیگری جبکہ عمران خان جونیئر کو سلور کیٹگری میں شامل کیا ہے۔

 کراچی کنگز نے محمد طحہ کو ایمرجنگ اور مشتاق احمد کلھورو کو ٹیلنٹ ہنٹ کیٹگری میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

اسلام آباد یونائٹیڈ نے روحیل نذیر کو ایمرجنگ کیٹگری میں، کوئٹہ گلیڈیئٹر نے محمد جنید کو ٹیلنٹ ہنٹ میں، پشاور زلمی نے خوشدل شاہ کو ایمرجنگ جبکہ ملتان سلطان نے شان مسعود کو سلور کیٹگری میں شامل کیا ہے۔

loading...
loading...