پی ایس ایل تھری کےدلچسپ اور سنسی خیز مقابلے جاری،آج آرام کا دن

فائل فوٹو

فائل فوٹو

دبئی:متحد ہ عرب امارات میں پی ایس ایل تھری کے دلچسپ اورسنسنی خیزمقابلےجاری ہیں، ایونٹ میں آج آرام کا دن ہے۔

پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن اختتام کی جانب گامزن ہے، پلےآف مرحلےتک رسائی کیلئے5ٹیموں میں مقابلہ جاری ہے۔

 ایونٹ میں آج آرام کا دن ہے،، منگل سےشارجہ میں لیگ کےآخری مرحلےکا آغازہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل پرسرفرازاحمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز10پوائنٹس کےساتھ سرفہرست ہے، کوئٹہ نے8میں سے5میچزجیتےجبکہ 3میں شکست ہوئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ 7میچزمیں 10پوائنٹس کےساتھ دوسرےنمبرپرہے، مصباح الیون نے5میچز جیتےاور2میں شکست کھائی۔

کراچی کنگزکا 8میچزمیں 4فتوحات اور3شکست کےساتھ تیسرا نمبرہے،ملتان سلطانز9میچزکھیل چکےہیں،4میں کامیابی ملی جبکہ اتنےہی میچزمیں ہارکا مزہ چکھنا پڑا،ایک میچ بےنتیجہ رہا۔

دفاعی چیمپین پشاورزلمی 8میں سے5میچزہارچکی ہےاور6پوائنٹس کےساتھ 5ویں نمبرپرہے۔

لاہورقلندرزپہلےہی پلےآف مرحلےسےباہرہوچکےہیں، 8میچزمیں 2فتوحات کےساتھ آخری نمبرپرہے۔

loading...
loading...