پی ایس ایل تھری : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ آج لاہور قلندرز سے ہوگا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

شارجہ:پاکستان سپرلیگ تھری میں آج ایک میچ کھیلا جائےگا، شارجہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا مقابلہ لاہورقلندرز سےہوگا۔

پاکستان سپرلیگ کےسنسنی خیزمقابلےجاری ہیں،ایونٹ میں آج بھی صرف ایک میچ شیڈول ہے۔

سرفرازاحمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاوربرینڈن میککلم کی لاہورقلندرزرات 9بجےشارجہ میں آمنےسامنے ہوں گے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزپوائنٹس ٹیبل پردوسرےنمبرپرموجود ہےاورپہلےہی پلےآف کیلئےکوالیفائی کرچکی ہے۔

گلیڈی ایٹرزنے8میں سے5میچزجیتےجبکہ 3میں اسےشکست ہوئی، دوسری جانب لاہور قلندرزپلےآف مرحلےسےپہلےہی باہرہوچکی ہےاوران کیلئےیہ میچ رسمی کارروائی ہوگا، قلندرزاب تک 8میں سے صرف 2میچ ہی جیت سکےہیں۔

دونوں ٹیموں کےدرمیان کھیلےگئےپہلےمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز9وکٹوں سےفاتح رہی تھی۔

loading...
loading...