پی آئی اے طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

pppimage

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا۔ٹیک آف کے دوران چاروں ٹائر پٹھنے پر پائلٹ نے ایمرجنسی بریک لگاکر سب کو بچالیا۔طیارے میں چار سو عازمین حج سوار تھے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز پی کے 2057 عازمین حج کو لیکر جدہ کیلئے روانہ ہورہی تھی،کہ ٹیک آف کے دوران طیارے کے چاروں ٹائر پھٹ گئے۔جس پر پائلٹ نے ایمرجنسی بریک لگا کر جہاز کو ٹیک آف سے روکا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں رن وے پر پہنچ گئیں۔جہاز میں سوار عازمین حج کو ائیر پورٹ حج لائونج میں پہنچا دیا۔طیارے میں تین سو پچانوے مسافر سوار تھے۔پی آئی اے کے انجینئرنگ عملے نے جہاز کے ٹائر تبدیل کیے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز 2057کی روانگی انجن کی مرمت کے بعد ہوگی۔

loading...
loading...