پیپلزپارٹی کے رہنما ءعبد القادر پٹیل کے کاغذات نامزدگی مسترد

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:آئین کے آرٹیکل 62پر پورا نہ اترنے کی بنا ءپرپیپلزپارٹی کے رہنما ءعبدالقادرپٹیل کےکاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

عام انتخابات کیلئے امیدواروں کےکاغذات جانچ پڑتال  جاری ہے،پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کے کاغذات مسترد کردیئے گئے۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق این اے 248 سے پیپلز پارٹی کے امیدوارآئین کے آرٹیکل 62پر پورا نہیں اترتے،عبدالقادر پٹیل نے ایک کے بعد ایک 6غیرملکی دورے کئےاور دوروں کے اخراجات 3لاکھ 45ہزار ظاہر کئےجو ناقابل یقین ہے۔

 مہاجر قومی مومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کے حلقہ 240 اور 254 سے کاغذات نامزدگی درست قرار پاگئے،این اے244 سے پیپلز پارٹی کے رہنما ءسعید غنی کے کاغزات بھی منظورہوگئے۔

حلقہ پی ایس 110 سے پی ٹی آئی کے خرم شیرزمان،اے این 242 سے ایم کیو ایم کی کشور زہرہ ، کے اور این اے 240سے ایم کیو ایم کے اقبال محمد علی کے کاغذات بھی منطور کرلئے گئے۔

این اے 247 سےعارف علوی کے کاغزات پر فیصلہ 19جون کو سنایا جائے گا،این اے239 سے پی ایس پی کے راناطارق کے کاغذات  مسترد ہوگئے۔

این اے 240 ،پی ایس106 اورپی ایس 92سےایم کیوایم زاہد منصوری اورحلقہ 106 سے اے این پی کے سمیع اللہ خٹک کے کاغذات منظور ہوگئے ۔

پی ایس پی کے اشفاق منگی، مسلم لیگ ن کے امیدوار دوست محمد فیضی ، طارق محمود ، مولانا تنویرالحق تھانوی ،معظم قریشی، طاہر اقبال اور حسان صابر کے کاغذات نامزدگی بھی منظورکرلئے گئے۔

loading...
loading...