حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات میں ایک بار پھر اضافے کا اعلان

Petrol-drops-besta

اسلام آباد:حکومت  نے ایک بار پھر  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں تین روپے 56 پیسے اضافے کے بعد 88 روپے سات پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپے اضافے کے بعد 65 روپے 30 پیسے ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر دو روپے 62 پیسے اضافہ جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں چھ روپے 28 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو جائے گا۔

loading...
loading...