پیمرا: ویلنٹائن سے متعلق تشہیری مواد نشر کرنے پر پابندی

pemraimage

اسلام آباد: پیمرا نے ٹی وی چینلز ، ایف ایم ریڈیو اور دیگر میڈیا سے متعلق ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کو ویلنٹائن ڈے سے متعلق تشہیری مواد  نشر کرنے سے روکنے کے احکامات دیئے ہیں۔

 نوٹی فکیشن میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کا حوالہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ان احکامات کے تحت کسی بھی عوامی مقام پر سرکاری سطح پر ویلنٹائن کے حوالے سے کسی تقریب کا انعقاد نہیں کیا جائیگا۔

احکامات کے تحت پیمرا کو ہدایت دی گئی تھی کہ اس حوالے سے کوئی بھی تشہیری مواد کسی چینل پر نشر نہیں ہونا چاہیئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت پیمرا کی جانب سے تمام ٹی وی چینلز کو ویلنٹائن ڈے سے متعلق خبر نشر کرنے سے روکا گیا ہے ۔

loading...
loading...