پیرس کے معروف ہوٹل میں ڈکیتی ،لاکھوں ڈالر کے زیورات لوٹ لئے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پیرس:پیرس کے معروف ہوٹل رٹز سے مسلح چوروں نے لاکھوں ڈالر کے زیورات لوٹ لئے ۔

جمعرات کو فرانس کے دارالحکومت میں چوروں نے بنایا قیمتی زیورات لوٹنے کا پلان اورانتخاب کیا پیرس کےمعروف ہوٹل کا،جہاں5 ڈاکو شیشہ توڑ کر ہوٹل میں داخل ہوئے اور50لاکھ ڈالرکے زیورات لوٹ لئےمگر ڈاکوؤں کی قسمت خراب نکلی۔

پولیس نے دھاوا بولا اور 3ڈاکو دھر لئے ،جن سے تفتیش شروع کردی  ہےتاہم 2ڈاکو زیورات سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ وہی ہوٹل ہےجہاں لیڈی ڈیانا نےہوٹل کے مالک محمد فائید کے ساتھ قیام کیاتھا۔