پیراگون سٹی کیس: خواجہ سعد اپنے بھائی سمیت 15 اگست کو طلب

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:نیب لاہور نے پیراگون سٹی کیس کی تحقیقات کیلئے  خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو15 اگست کو  طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق خواجہ برادران کو پیراگون سٹی کی تحقیقات کیلئے ذاتی حیثیت میں ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق  اس سے قبل بھی پیرا گون سٹی کیس میں نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔

loading...
loading...