پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143رنز سے شکست دیدی

won

کراچی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے تی ٹوئنتی میں 143رنز سے شکست دےدی۔

نیشنل اسٹیدیم کراچی میں کھیلے جانے والےٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلےمیچ میں ویسٹ انڈیزکی ٹیم 14ویں اوور میں 60رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے مارلن سیمیولز 18اور رایاد امرٹ 11رنز بنا کرنمایاں رہے۔

کیمو پال 10رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز، محمد عامر اور شعیب ملک نے 2،2وکٹیں جبکہ حسن علی، شاداب خان اور حسین طلعت نے1،1وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیتنے کیلئے 204رنز کا ہدف دےدیا۔

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 203رنز بنائے۔

اوپنرز فخر زمان اور بابر اعظم 39اور 17رنز بالترتیب بنا کر آؤٹ ہوئے۔

حسین طلعت نے ڈیبیو میچ میں 37گیندوں پر 41رنز کی باری کھیلی۔

کپتان سرفراز احمد 22 گیندوں پر 38رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شعیب ملک 14گیندوں پر 37رنز بنا کراور فہیم اشرف 9گیندوں پر 16رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمو پال، رایادامرٹ اور روومن پوول نے 1،1وکٹ حاصل کی۔

loading...
loading...