پنجاب کے مختلف مقامات پر موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:  لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر موسلادھار بارش نے موسم خوشگوار بنادیا ،جس سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔

    آسمان پر بادلوں کی گھن گرج ٹھنڈی ہوائیں اور پھر چھم چھم بارش کی بوندیں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر گذشتہ دوروز سے بارشوں کا سلسلہ تو جاری ہے مگر آج ہونے والی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔

آسمان پر گہرے بادل چھائے اور پھر ہواوں کے بعد بارش نے موسم خوشگوار بنادیا،چند روز سے بڑھتی گرمی اورحبس میں بھی کمی آئی۔

رائیونڈ،حافظ آباد،سیالکوٹ،فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش نے موسم خوشگوار بنادیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کی یہ بوندیں اتوار تک پنجاب اور ملک کے مختلف شہروں کیلئے خوشی کا باعث بنتی رہیں گی ۔

loading...
loading...