پنجاب کے مختلف مقامات پرہلکی اور تیز بارش سے موسم سہانا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پرسورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے ،صبح سویرے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے موسم سہانا بنادیا ہے۔

کبھی سورج کی کرنیں تو کبھی گہرے بادلوں کے ڈیرے،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر موسم کے بدلے تیور شہریوں کو خوب بھا رہے ہیں۔

صبح سویرے لاہور میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے موسم سہانا کردیا،ویک اینڈ کو انجوائے کرتے شہریوں کا کہنا ہے موسم ایسا ہی رہے تو خوب مزے کئے جائیں گے۔

فیصل آباد، ساہیوال، جھنگ، اوکاڑہ اور سرگودھا سمیت مختلف مقامات پر بھی بارش نے موسم خوشگوار بنادیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب میں  تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

loading...
loading...