پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

File Photo

File Photo

حافظ آباد: گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم بیشتر نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد اور مختلف علاقوں میں بھی موسلادھارابر کرم برستے ہی گرمی کی شدت میں کمی آگئی، جبکہ سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

اُدھر ہری پوری، کمالیہ، صفدر، سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بادل جم کر برسے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے۔

loading...
loading...