پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار،نشیبی علاقے زیرآب

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے شہری مشکلات کا بھی شکار ہیں۔

داتا کی نگری لاہور کو صبح سویرے ہی کالے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، گھنگو گھٹائیں چھائیں، ٹھنڈی ہواؤں کے بعد ابر رحمت برسا کہ ہر چہرہ کھل اٹھا۔

 حافظ آباد ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب سمیت پنجاب کے کے مختلف شہروں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، گرمی کے ستائے شہریوں کو خوشی کی لہر تو ملی مگر نشیبی علاقے زیر آب آنے سے علاقہ مکین اذیت کا شکار ہو گئے۔

 دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں لاہور سمیت مختلف شہروں میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ترجمان میٹ کے مطابق ،لاہور ، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

loading...
loading...