پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیاں کل سے شروع ہوں گی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور سمیت پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیاں کل سے شروع ہو رہی ہیں، سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچے آخری روز پڑھائی کریں گے۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے 17 مئی سے 10 اگست تک گرمیوں کی چھٹیوں کیلئے اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ،یہ سوچ کر بچے خوشی خوشی اسکول آئے اور ان کے چہرے چھٹیوں کے تصور سے بہت چمک رہے تھے۔

بچوں نے چھٹیاں بھرپور طریقے سے منانے کی تیاریاں کر لیں، کسی نے مری جانا ہے تو کوئی نانی کے گھر جائے گا۔

والدین بچوں کی خوشی میں خوش ہیں  کہتے ہیں رمضان کے بعد بچوں کو گھومانے کیلئے لے کر جائے گے۔

دوسری جانب پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے طلباء اداس ہے کیونکہ ان کی چھٹیاں امتحانات ختم ہوتے ہی شروع ہوں گی۔

loading...
loading...