پنجاب میں موسم خوشگوار،شہری خوش

lagoonimage

لاہور:  لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں نے موسم خوشگوار بنادیا،گرمی سے ستائےشہری ہوائیں چلنے پر اب پارکوں میں موسم انجوائے کرنے لگے ہیں۔

 ٹھنڈی ہواوں نےروزبروز بڑھتی گرمی کوکم کر دیا۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر گذشتہ روز سے گرد آلود ہواوں نےگرمی کی شدت میں کمی کی اور موسم سہانا بنادیا ہے.

درجہ حرارت بھی چوالیس سے کم ہوکر اب پینتیس ڈگری پر پہنچ گیا ہے،ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں کا مزا لینے شہری بھی پارکوں کا رخ کربیٹھے ہیں،شہری کہتے ہیں شدید گرمی میں ہوا کے جھونکےروزہ داروں کے لیے قدرت کا خاص تحفہ ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھنڈی ہواوں کے جھونکے آئندہ چوبیس گھنٹوں تک پنجاب سمیت مختلف مقامات پر چھائے رہیں گے جبکہ آئندہ چند روز میں ملک کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

loading...
loading...