پنجاب میں بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے پولنگ جاری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:پنجاب کے مختلف اضلاع میں بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔

ہفتے کو پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے ،جوبغیر کسی وقفے کے شام 5بجے تک جاری رہے گا۔

صدر لاہور بار کیلئے ملک ارشد اور عاصم چیمہ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو گاجبکہ 10مختلف نشستوں کیلئے 40 امیدوار مدمقابل ہوں گے، انتخابات میں 7291 وکلا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

فیصل آباد میں صدر کی نشست پر امجد حسین ملک، عابد مقبول اور خوشحال خاں مدمقابل ہیں۔

گوجرانوالہ میں 3200 وکلا بائیو میٹرک سسٹم کے تحت اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ملتان، رحیم یار خان، اوکاڑہ اور وہاڑی سمیت دیگر اضلاع میں بھی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

loading...
loading...