پنجاب میں بارش سے موسم سہانا

rainingimage

لاہور: زندہ دلوں کے شہر لاہور اور پنجاب کے دیگر مقامات پر کالی گھٹاؤں،ٹھنڈی ہواؤں اور بارش سے موسم آج بھی سہانا رہا، عوام خوب لطف اندوز ہوئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں مزید دو روز تک ہلکی اور تیز بارش ہوگی۔

 آسمان پر بادل اور زمین پر بارش کی بوندیں، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر چار روز سے جاری باران رحمت نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے۔

 موسم میں ٹھنڈک کا احساس شہریوں کے ویک اینڈ کا مزا دوبالا کر رہا ہے۔  محکمہ موسمیات نے بھی لاہور سمیت ملک کے مختلف مقامات پر مزید دو روز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 فیصل آباد، حافظ آباد، ساہیوال، دنیاپور، کمالیہ اور بہاولنگر سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش نے موسم خوشگوار تو بنادیا مگر نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا رہا۔

loading...
loading...