پنجاب میں بارشیں،نگراں وزیراعلیٰ کی اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے واسا اور متعلقہ اداروں کو نکاسی آب کیلئے تمام تر وسائل اور اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور سمیت پنجاب میں بارشوں سے ابتر صورتحال پرنگراں وزیراعلی پنجاب حسن عسکری نے اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے گذشتہ رات سے جاری موسلادھار بارش کے پیش نظر واسا اور متعلقہ اداروں کو نکاسی آب کیلئے متحرک اندازمیں فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے انتظامی حکام اورمتعلقہ افسران کو فیلڈ میں موجود رہ کر نکاسی آب کی خود نگرانی کےاحکامات دیئے ہیں ۔

پروفیسر حسن عسکری نے بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بھی کیاجبکہ زخمی افراد کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت کی ہے۔

loading...
loading...