پنجاب بھر میں گرمی کا راج برقرار

hotweatherimage

لاہور: لاہورسمیت پنجاب بھر میں گرمی کا راج برقرار ہے،شدید گرمی میں شہریوں کے لیےگھروں سے باہر نکلنا بھی محال ہوگیا ہے لیکن اب محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز لاہوراور زیریں پنجاب میں بارش کی نوید بھی سنائی ہے۔

گرمی نے توبرا حال کردیا،لاہور سمیت پنجاب بھر میں ان دنوں حبس اور گرمی کا راج ہے،شہریوں کے لیے گھروں سے باہر نکلنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے سورج کی تپش دن بھر شہریوں کو امتحان میں مبتلا کیے رکھتی ہے،درجہ حرارت ہے کہ بڑھتا ہی جارہا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں تک موسم گرم اور خشک رہےگا تاہم شام کو تیز ہواوں کا امکان ہےمگر اتوار کو لاہور اور گردونواح میں بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات حکام کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت آج چالیس ڈگری کی حد عبور کرلے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

loading...
loading...