پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان میں نگران حکومتیں عدم تشکیل

pkimage

ملک میں منتخب قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد آئندہ عام انتخابات کا عمل شروع ہو چکا ہے، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نگران حکومتوں کے قیام کا عمل مکمل نہ ہونے پر بظاہر نظامِ مملکت بغیرحکومت کے چل رہا ہے۔

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو تحلیل ہوئے کئی دن گزر چکے ہیں، نگران وزیراعظم اور صوبہ سندھ میں نگران وزیرِاعلٰی کے تقرر کے علاوہ دیگر تین صوبوں میں نگراں وزرائے اعلیٰ کے ناموں پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکا۔

پنجاب میں نگران وزیراعلٰی کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہوگا،  معاملات طے نہ ہوئے تو الیکشن کمیشن نگراں وزیراعلٰی کا تقرر کرے گا۔

ادھر خیبر پختونخوا میں نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ بھی الیکشن کمیشن کے پاس چلاگیا ہے۔ سابق اسپیکر پختونخوا اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے تحت دو دن میں نگران وزیراعلی کا تقرر کرے۔

بلوچستان میں وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کے درمیان نگران وزیراعلیٰ  کے لیے کسی نام پر اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا گیا ہے۔

اگر پارلیمانی کمیٹی میں بھی کسی نام پر اتفاق رائے نہیں ہوا تو پھر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔

loading...
loading...