پمز اسپتال اسلام آباد میں نوکریوں پر عائد پابندی اٹھانے کا حکم

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پمز اسپتال اسلام آباد میں نوکریوں پر عائد پابندی اٹھانے کا حکم دے دیا۔

 جمعے کو سپریم کورٹ چیف جسٹس میاں  ثاقب نثار کی سربراہی میں پمز غیرقانونی بھرتی کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئےکہ پمز میں بہت سے مسائل حل ہوچکے ہیں، اسلام آباد کے شہریوں کو اب پہلے سے بہتر طبی سہولیات مل رہی ہیں تاہم پولی کلینک میں ابھی تک مسائل موجود ہیں،ہم ڈاکٹر وقار کو پولی کلینک کا بھی پراجیکٹ دے دیتے ہیں ۔

جس کے بعد عدالت نے پمز اسپتال میں بھرتیوں پر پابندی اٹھانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس نے ہفتے یا اتوار کو پمز کے دورے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر دورے پر اعتراض ہے تو چیک اپ کرانے چلا جاؤں گا۔

loading...
loading...