پشاور: یکہ توت میں دھماکا، متعدد زخمی

پشاور: پشاور میں اے این پی کے جلسے میں دھماکے سے دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعے میں بشیر بلور کے بیٹے ہارون بلور کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، وہ اس حلقے سے اے این پی کے امیدوار ہیں۔

 پشاور میں اے این پی کے جلسے میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ دھماکا پشاور کے علاقے یکہ توت کے علاقے میں ہوا ہے ، جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں بشیر بلور کے بیٹے ہارون بلور زخمی ہوئے ہیں ، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

loading...
loading...