پشاور خودکش دھماکا:اے این پی کا3روز تک سوگ کا اعلان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور:پشاور خودکش دھماکے پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )نے 3روز تک سوگ کا اعلان کردیا۔

پشاور دھماکے میں ہارون بلور کی شہادت پر  اے این پی رہنما اسفند یار ولی آبدیدہ ہوگئے،3روز کیلئے سوگ کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پشاور میں بلورخاندان کا سیاسی طور پر کوئی مقابلہ نہیں،اس لئے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔

اے این پی رہنما ءزاہد خان  نے سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ سیکیورٹی نہیں دی جارہی، الیکشن مہم کس طرح چلائیں؟، یہی صورتحال رہی تو انتخابات کا بائیکاٹ کردیں گے۔

اسفند یار ولی  نے کارکنان کو  3روز تک انتخابی مہم روکنے کی ہدایت بھی کی۔

loading...
loading...