پرویز مشرف کی وطن واپسی کیلئے تیاریاں مکمل

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کی وطن واپسی کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

سیکرٹری جنرل آل پاکستان مسلم لیگ محمد امجد نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر کسی بھی وقت پاکستان پہنچ سکتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد امجد کا کہنا تھا واپسی کی فلائٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے، پرویز مشرف کسی بھی وقت ڈائریکٹ یا ان ڈیریکٹ فلائٹ سے پاکستان لینڈ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا پارٹی کارکنان کا جوش و جذبہ عروج پر ہے، پرویز مشرف کو وطن واپسی کا موقع فراہم کرنے پر اے پی ایم ایل چیف جسٹس کی شکر گزار ہے۔

ذرائع کے مطابق، سابق صدر پرویز مشرف دن 2 بجے سے پہلے لاہور ائیر پورٹ پر اتریں گے، جہاں سے وہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہوں گے۔

loading...
loading...