پتہ کریں مشرف آرہےہیں یا نہیں، اگر آنا ہےتوانتظارکرلیتےہیں،چیف جسٹس

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ پتہ کریں پرویز مشرف آرہے ہیں یا نہیں، اگر آنا ہے تو انتظار کرلیتے ہیں۔

جمعرات کو سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نےپرویز مشرف کی طلبی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ پتہ کریں پرویز مشرف آرہے ہیں یا نہیں اگر آرہے ہیں تو انتظار کرلیتے ہیں،کیونکہ عدالتی عملے کو بھی عید الفطر کی چھٹیوں پر جانا ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نےپرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق  جواب جمع کرانےکا حکم دیتے ہوئے سماعت دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے  سابق صدر پرویز مشرف کو آج دوپہر 2 بجے تک عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی تھی۔

loading...
loading...