پاک بھار ت کرکٹ بورڈ کے درمیان سیریز کا معاہدہ ردی کا ٹکڑا ہے ،ذکاء اشرف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:سابق چیئرمین پی سی بی چوہدری ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارتی بورڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا معاہدہ ردی کا ٹکڑا ہے ،کیس سے پاکستان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

ہفتے کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سابق چیئرمین ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان معاہدہے میں عالمی ثالثی عدالت میں جانے کی شق ہوتی تو پاکستان کو فائدہ ہوتا،بی سی سی آئی کے خلاف کیس سے سوائے شرمندگی اور بدنامی کچھ ہاتھ نہیں آئے گا ۔

ذکاء اشرف کا کہا کہ بگ تھری اور اور بھارت کی جانب سے ان پر دباو ڈالا گیا جسے انہوں نے مسترد کردیا،نجم سیٹھی نے ملکی مفاد کو بالائے طاق رکھ کر بگ تھری کو قبول کیا۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کو عالمی کرکٹ میں تنہا کرسکتا ہے ۔

loading...
loading...