پاک افغان سرحد پر ڈرون حملے میں 3 مبینہ دہشتگر ہلاک

فائل فوٹو

فائل فوٹو

میرانشاہ:شمالی وزیرستان کے قریب پاک افغان سرحد پرڈرون حملے میں3مبینہ دہشتگرد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق ،جمعے کو پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان کے علاقے گورویک میں ایک مکان پر ڈرون نے 2میزائل داغے  ہیں۔

حملے کے نتیجے میں 3مبینہ دہشتگرد وں کے ہلاک اور4کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں  جبکہ حملے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا

مقامی پولیٹیکل انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ مارے جانے والے تینوں عسکریت پسندوں کا تعلق حقانی نیٹ ورک سے ہے ۔

loading...
loading...