پاکستان کے ہاتھوں اسکاٹ لینڈ کو شکست

scotlandimage

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو شکست سے دوچار کردیا ہے۔ دوسو پانچ رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹش ٹیم صرف ایک سو چھپن رنز بناسکی اور مقررہ اوورز میں اسکے چھ کھلاڑی آوٹ ہوئے۔

پہلے ایڈنبرا میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4وکٹ کے نقصان پر 204رنز بنائے ۔

گرین شرٹس کے اوپنرز فخر زمان اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر 33رنز کی شراکت قائم بنائی۔

پے در پے دو وکٹیں گر جانے کے بعد کپتان سرفراز احمد اور حسین طلعت نے 41رنز کی شراکت داری قائم کی ۔ کپتان سرفراز احمد نے اسکاٹش اٹیک کے خلاف کیپٹنز اننگز کھیلی اور 49گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3چھکوں اور 10چوکوں کی مدد سے شاندار 89رنز اسکور کیے، وہ ناقابل شکست رہے تاہم انہوں نے حریف ٹیم کو ایک بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کی۔

تاہم مجموعی طور پر ٹیم نے مقررہ اوورز میں دوسو چار رنز اسکورکیے جواب میں اسکاٹش ٹیم ہدف مقررہ اوورز میں ہدف حاصل نہ کرسکی اور پوری ٹیم چھ کھلاڑی آوٹ پر صرف ایک سو چھپن رنز کے مجموعے کو چھوسکی۔

loading...
loading...