پاکستان کی اقوام متحدہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت

 فائل فوٹو

فائل فوٹو

نیویارک:پاکستان نے اقوام متحدہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کردی۔

بدھ کو نیویارک میں انسداد دہشتگردی کی عالمی حکمت عملی کے چھٹے جائزہ اجلاس سے خطاب میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ دہشتگردی کی بنیادی وجوہات کاجائزہ لئے بغیر انتہاپسندی کے خاتمے کی جامع حکمت عملی وضع کرناممکن نہیں ہے۔

ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ پرتشدد انتہاپسندی کی وجوہات کے خاتمے کی ضرورت پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے   مختلف ممالک  اورخطوں میں انتہاپسندانہ ذہنیت کے اندرونی اوربیرونی عوامل دورکرنے پر زوردیاجبکہ انڈونیشیا، افغانستان اور فرانس میں دہشتگرد حملوں کی بھی شدید مذمت کی۔

loading...
loading...