پاکستان کپ کا چوتھا میچ:خیبرپختونخوااور پنجاب آج مدمقابل

فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی:پاکستان کپ کے چوتھے میچ میں خیبرپختونخوا اور پنجاب کی ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی۔

 ایونٹ کے تیسرے میچ میں بلوچستان نے سندھ کو 19رنزسے شکست دے کردوسری کامیابی حاصل کرلی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بلوچستان کے اوپنرزنے 95رنزکا آغازفراہم کیا،صاحبزادہ فرحان اورفخرزمان نے ففٹیاں بنائیں۔

مڈل آرڈرخاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا،آل راؤنڈرعامریامین نے 37گیندوں پر52رنزکی اننگزکھیلی،ٹیم کا اسکور7وکٹوں پر298تک پہنچا۔

ہدف کے تعاقب میں سندھ کے ٹاپ آرڈرمعیاری کھیل نہ پیش کرسکا،فواد عالم نے 130رنزکی شاندار اننگز ٹیم کے کسی کام نہ آئی۔

سندھ کی ٹیم 7وکٹوں 279رنز بناسکی اوریوں بلوچستان کو 19رنزسے فتح حاصل ہوئی۔