پاکستان کرکٹ ٹیم کل ویسٹ انڈیزکیلئے روانہ ہو گی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:ورلڈ کپ 2019تک براہ راست رسائی کا ہدف لئےپاکستان کرکٹ ٹیم کل ویسٹ انڈیزکیلئےروانہ ہوگی۔

ویسٹ انڈیزکواسی کی سرزمین پرشکست دینےکا عزم لئےگرین شرٹس کل رات کراچی سےبراستہ دبئی کیریبین جزائرروانہ ہوں گے۔

لاہورسےتعلق رکھنےوالےکھلاڑی آج کراچی پہنچیں گے، ٹیم کل رات 10بجےویسٹ انڈیزروانہ ہوگی۔

قومی کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیزمیں 4ٹی 20، 3ون ڈےاور3ٹیسٹ میچزکھیلےگی،ٹی 20سیریزکا آغاز26مارچ سےہوگا جبکہ ون ڈےسیریز7اپریل سےشروع ہوگی۔

ٹی 20اورون ڈےٹیموں کی قیادت سرفرازاحمد کریں گےجبکہ ٹیسٹ ٹیم کا اعلان بعد میں ہوگا۔

ورلڈ کپ 2019تک براہ راست رسائی کیلئےویسٹ انڈیزکیخلاف ون ڈےسیریزبہت اہم ہے، ون ڈےرینکنگ میں 8ویں نمبرپرموجود قومی ٹیم سیریزجیت کرورلڈ کپ میں براہ راست جگہ بناسکتی ہے۔

ٹی 20رینکنگ میں پاکستان کا چھٹا نمبرہے، ورلڈ چیمپین ویسٹ انڈیزکیخلاف سیریزمیں کلین سوئپ فتح گرین شرٹس کو تیسرےنمبرپرلےجائےگی، تین ایک سےکامیابی بھی پاکستان کوچوتھےنمبرپرپہنچا دے گی۔