پاکستان کا 72واں یوم آزادی منانے کیلئے قوم کی تیاریاں عروج

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور:پاکستان کا 72واں یوم آزادی منانے کیلئےقوم کی تیاریاں عروج پر ہیں، کراچی سے خیبر تک  گلی کوچے اور محلے جگمگا اٹھے ہیں۔

 پشاور میں جشن آزادی کے قریب اتے ہی پاکستانی جھنڈے اور سبزو سفید رنگ سے تیار کردہ مختلف چیزیں مارکیٹ میں نظر آنے لگی۔

قصہ خوانی کے دکانداروں نے بھی جشن آزادی کے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا کاروبار چھوڑکرپاکستانی  جھنڈوں ،برسلیٹ اور جھنڈے کے رنگ کی ٹوپیوں کے اسٹال لگا لئے۔

 مارکیٹ میں پاکستانی جھنڈوں کی بہار اور جشن آزادی کا موقع  ہے، پشاور کے شہریوں نے اسے خوب جذبے سے منانے کی تیاریارں کر لیں۔

 پاکستانی قوم کیلئے جشن ازادی کسی عید سے کم نہیں جسے وہ خوب ملی جوش و جذبے سے مناتے ہیں۔

loading...
loading...