پاکستان کامقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے سے انکار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان نے بھی بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے سے انکار کردیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام کئی دہائیوں کے اتفاق رائے کے خلاف ہے، پاکستانی عوام اور حکومت اس اقدام کی دوٹوک مخالفت کرتے ہیں،پاکستان ایک خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرتا ہے اور فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں، یہ اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

 دوسری جانب وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اس امریکی اقدام کو اسلام دشمنی کابڑا نموانہ قراردیا جوآج سے پہلے نہیں دیکھا۔

وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئٹرپیغام میں کہا کہ امریکا کی جانب سے اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے سے لہولہان امت مسلمہ کو مزید ایک زخم ملے گا، امریکی اقدام سے مسلم امہ کی دل آزاری ہوئی ہے، اس امریکی اقدام سے فلسطینی اور مسلم دنیا مشتعل ہوگی۔