پاکستان میں 5سال کےدوران 17،862 بچوں سے زیادتی کا انکشاف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:ملک بھرمیں 5 سال کے دوران بچوں سے زیادتی کے 17 ہزار 862 واقعات رپورٹ ہونے کا انکشاف ہواہے۔

بدھ کو اسپیکرایازصادق کی زیرِصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت انسانی حقوق نے ملک بھرمیں بچوں سے زیادتی کے اعداد وشمارقومی اسمبلی میں پیش کردیئے۔

وزارت انسانی حقوق نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کوبتایا کہ گزشتہ 5 برس کے دوران ملک بھرمیں بچوں سے زیادتی کے 17 ہزار862 واقعات رپورٹ ہوئے۔

انسانی ہوس کی بھینٹ چڑھنے والے ان معصوموں میں 10 ہزار 620 لڑکیاں اور 7ہزار242 لڑکے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 13ہزار267 رپورٹس تھانوں میں درج کرائی گئیں لیکن ان درندوں میں صرف 112 کو سزا ہوئی، 25کوسزائے موت اور 11کوعمرقید ہوئی،باقی ملزمان کو معمولی قید کی سزائیں ہوئیں۔

واضح ہو کہ ملک میں قومی کمیشن برائے حقوق اطفال تاحال فعال نہیں ہواہے۔

loading...
loading...