پاکستان میں ترقی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

worldimage

پاکستان میں  غیر یقینی سیاسی صورتحال   کے باعث ترقی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ سال معاشی ترقی کے لئے چھ اعشاریہ دو فیصد کا ہدف پورا نہیں  ہوسکے گا، سال دو ہزار اکیس تک معیشت سست رفتاری سے آگے بڑھے گی۔
پاکستان میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث ترقی کا عمل  متاثر ہونے کا خدشہ ہے، مالی خسارے اور قرضوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

عالمی بینک نے گلوبل اکنامک پراسپیکٹس رپورٹ دوہزار اٹھارہ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق آئندہ سال عالمی معیشت گراوٹ کا شکار رہے گی، جس کا اثر پاکستانی معیشت پر پڑے گا۔

جنوبی ایشیا میں مجموعی معاشی ترقی رواں سال چھ اعشاریہ نو فیصد اور آئندہ سال سات اعشاریہ ایک فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ  کے مطابق پاکستان آئندہ سال معاشی ترقی کا ہدف پورا نہیں کرسکے گا۔ معاشی شرح نمو چھ اعشاریہ دو فیصد ہدف کے مقابلے میں پانچ فیصد رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے سخت پالیسیاں اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ رواں سال سی پیک کی بدولت انفرااسٹرکچر  اور  توانائی کی فراہمی میں بہتری کے باعث معیشت نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، تاہم آئندہ سال سے اس میں کمی کا خدشہ ہے۔

loading...
loading...