پاکستان مسلم لیگ (ن)اپنا انتخابی منشور آج پیش کرے گی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)اپنا انتخابی منشور آج پیش کرے گی،پارٹی صدر شہباز شریف منشور کا اعلان کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ،جمعرات کو مسلم لیگ (ن)کے انتخابی منشور میں سابقہ 5سالہ کارکردگی کا خلاصہ اور آئندہ 5سال کی پالیسی کے حوالے سے اقدامات پر روشنی ڈالی جائے گی۔

انتخابی منشور میں نئی حکمت عملی، منصوبوں اور بدلتے ہوئے سیاسی و معاشی حالات کے مطابق نئے اہداف کی تفصیل بھی پیش کی جائے گی،منشور میں ووٹ کی عزت اور پالیمینٹ کی بالا دستی کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی مختلف نکات شامل کئے گئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ،پاکستان مسلم لیگ (ن)اقتدار میں آ کر جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل اور پانی کے بحران پر قابو پانے کے حوالے سے بھی منصوبہ بندی کی تفصیل بھی انتخابی منشور میں پیش کرے گی،جنوبی پنجاب کی ترقی، صحت اور تعلیم میں اصلاحاتی ایجنڈے کو بھی منشور کا حصہ بنایا گیا ہے۔

loading...
loading...