پاکستان خطے میں امن کیلئے کوشاں ہے، آرمی چیف جنرل باجوہ

bajwaimage

پشاور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے کوشاں ہے، علاقائی ممالک کو بھی امن کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور تربیت مکمل کرنے والے افسران کو مبارکباد دی۔

افسران سے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہر سطح پر امن استحکام کا خواہشمند ہے اور خطے میں قیام امن کے لئے کوششیں کر رہا ہے اور قیام امن کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا ہائبرڈ وار میں قومی عزم نشانہ بنایا جاتا ہے۔ پاکستان نے ناقابل تسخیر نظر آنے والے والے سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے۔

loading...
loading...