پاکستان اپنے دفاع کیلئے تمام اقدامات کرےگا، دفترخارجہ

File Photo

File Photo

اسلام آباد: ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کچھ بھی کہیں، شہادت مومن کا مقصود ہے۔ پاکستان اپنے دفاع کیلئے تمام اقدامات کرے گا۔  اس موقعے پر انہوں نے افغان وفد سے ملاقاتوں سے متعلق بھی بتایا  اور کہا کہ افغان وفد سے ملاقاتوں میں سرحد پار سے دہشت گردی اور مہاجرین کی واپسی کے معاملات پر بات ہوگی۔

بریفنگ میں ترجمان دفترِ خارجہ نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کے جواب میں شاعری، ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ایک بار پھر طلبی  سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور دیگر متعلقہ معاملات سے آگاہ کیا۔

 اپنی بریفنگ میں انہوں نے پاکستان میں بھارتی تخریب کاری کا پردہ بھی چاک کیا۔

loading...
loading...