پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

بولاوایو:پاکستان اورزمبابوے کے درمیان 5میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔

تین ملکی ٹی 20 سیریز کے بعد پاکستان نے نظریں ون ڈے سیریزپر مرکوزکرلیں۔

پاک زمبابوےپہلا ون ڈے جمعہ کے روز کھیلا جائے گا،لائیو ایکشن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12:15بجے شروع ہوگا۔

کپتان سرفرازاحمد کہتے ہیں کہ سیریز میں ٹاس اہم ہوگا،ورلڈکپ کی تیاری کررہے ہیں،کمبی نیشن چیک کریں گے۔

ون ڈے رینکنگ میں پانچویں پوزیشن برقراررکھنےکیلئےگرین شرٹس کو سیریز میں کم ازکم چار ایک سے فتح حاصل کرنا ہوگی۔

loading...
loading...