پاکستان اور زمبابوے کل مدمقابل

zimbimage

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریزکل سے زمبابوے میں شروع ہورہی ہے۔ افتتاحی میچ میں پاکستان اورزمبابوے کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔ سرفرازاحمد کہتے ہیں رینکنگ کا نہیں سوچ رہے، یہاں سیریز جیتنے آئے ہیں۔

گرین شرٹس کا دورہ زمبابوے میں امتحان شروع ہونے والا ہے۔  ٹی ٹوئنٹی میں نمبرون رینکنگ بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔

پاکستان اورزمبابوے کے درمیان افتتاحی میچ ہرارے میں ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرایک بجے شروع ہوگا۔ کپتان سرفرازاحمد کہتے ہیں مختصرفارمیٹ میں کوئی ٹیم ہلکی نہیں۔ مضبوط ٹیم اتاریں گے۔

پاکستان اورزمبابوے کے درمیان نوٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے۔ تمام گرین شرٹس کی فتح پرختم ہوئے۔

loading...
loading...