پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کےدرمیان پہلا ٹی20آج کھیلا جائے گا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ایڈنبرا:پاکستان اوراسکاٹ لینڈ کے درمیان 2ٹی 20میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز کا پہلا ٹاکرا آج ایڈنبرا میں ہوگا،میچ پاکستانی وقت کےمطابق رات 8بجے شروع ہوگا،میچ کیلئے  گرین شرٹس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

کپتان سرفرازاحمد کہتےہیں کہ مختصرفارمیٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی، اسکاٹ لینڈ کیخلاف جیت کیلئےتمام کھلاڑیوں کوجیت میں حصہ ڈالنا ہوگا۔

اسکاٹش ٹیم نے سیریز سے قبل سرفراز الیون کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے،ون ڈےرینکنگ کی نمبرون ٹیم انگلینڈ کو 6رنزسے ہرا کر بڑا اپ سیٹ کیا۔

loading...
loading...