پاکستان اورویسٹ انڈیزپہلے ٹیسٹ میں آج سے جمیکا میں مدمقابل

فائل فوٹو

فائل فوٹو

جمیکا:پاکستان اورویسٹ انڈیز3میچزپرمشتمل سیریزکے پہلے ٹیسٹ میں آج سے جمیکا میں مدمقابل ہوں گے،فاسٹ بولرمحمد عباس کے ڈیبیو کاامکان ہے۔

پاکستان اورویسٹ انڈیزکے درمیان کھیلا جانے والا میچ دونوں ٹیموں کے درمیان 50واں ٹیسٹ ہے ،کنگسٹن کے سبائناپارک میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8بجے شروع ہوگا۔

پاکستان ٹیم کے اوپنراحمدشہزاد کی تقریبا 2سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ،فاسٹ بولرحسن علی گروئن انجری سے مکمل صحتیاب نہیں ہوسکے،سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولرمحمد عباس کی فائنل الیون میں شمولیت متوقع ہے۔

سیریز میں کسی بھی مارجن سےکامیابی سےپاکستان کی رینکنگ میں 5ویں پوزیشن برقرار رہے گی۔0-2، 1-2یا 0-1سے شکست قومی ٹیم کورینکنگ میں چھٹےنمبرپرپہنچادےگی۔

ویسٹ انڈیز کی کلین سوئپ فتح سے پاکستان 2درجہ تنزلی کے بعد 7ویں نمبرپرچلا جائے گا۔

قومی ٹیم کیریبین سرزمین پرآج تک کوئی ٹیسٹ سیریزنہیں جیت سکی،دونوں ٹیموں کے درمیان ویسٹ انڈیزمیں ہونےوالی گزشتہ دونوں سیریز ایک ایک سے برابر رہیں۔