پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ڈونیڈن:پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان تیسراون ڈے کل ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔

 کیویزکےدیس میں شاہینوں کا کٹھن امتحان جاری،ابتدائی 2میچزہارنےوالی سرفرازالیون بقاء کی جنگ لڑے گی،کھلاڑیوں نےتیاری مکمل کرلی۔

پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان تیسرا ون ڈے کل پاکستانی وقت کےمطابق رات 3بجے شروع ہوگا۔

ڈونیڈن کے یونیورسٹی آف اوٹاگو اوول میں پاکستان ٹیم نے حتمی ٹریننگ سیشن کیا، تمام 15کھلاڑیوں نےٹریننگ میں حصہ لیا اوربیٹنگ اوربولنگ میں سامنےآنے والی خامیوں کودورکرنےکی کوشش کی۔

دوسرے ون ڈے میں نصف سنچری اسکورکرنےوالےلیگ اسپنرشاداب خان نےکہا کہ گزشتہ 9میچز میں پاکستان کی فتح میں بولنگ کا کردار نمایاں رہا لیکن نیوزی لینڈ میں بولنگ اچھی نہیں رہی جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دوسری جانب ان فارم کیوی ٹیم تیسرا ون ڈے جیت کر سیریزاپنے نام کرنےکیلئے پرعزم ہے۔

loading...
loading...