پاکستان اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی غیرمتزلزل حمایت کرتا ہے،ملیحہ لودھی

 فائل فوٹو

فائل فوٹو

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی غیرمتزلزل حمایت کرتا ہے۔

منگل کو اقوام متحدہ کی قیام امن کی خصوصی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پائیدار امن کیلئے تنازعات کی بنیادی وجوہات کا جائزہ ضروری ہے اور قیام امن کے دستوں کیلئے بڑھتے خطرات تشویشناک ہیں۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں یو این مبصرمشن میں توسیع ناگزیرہے، امن کیلئے بڑھتے ہوئے خطرات پرقابوپانے کیلئے توسیع ہونی چاہیے جبکہ پاکستان اقوام متحدہ کی قیام امن فوج کاسب سےبڑاشراکت دار ہے۔

loading...
loading...