پاکستانی کوچ آرتھر کا کوہلی کو چیلنج

File Photo

File Photo

کینبرا: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بڑا چیلنج دے دیا۔ وہ کہتے ہیں کہ کوہلی پاکستان آئیں اور یہاں سینچری بناکر دکھائیں تو ہم انہیں مانیں۔
بھارتی رن مشین ویرات کوہلی، جہاں جاتے ہیں سینچری بنائے بغیردم نہیں لیتے۔لیکن پاکستان کے ہیڈکوچ مکی آرتھرکچھ اورہی رائے رکھتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ کوہلی پوری دنیا میں سینچری بنالیں۔ لیکن پاکستانی سرزمین پران کی دال نہیں گلنے والی ہے۔

آسٹریلیا میں آرتھر نے  ایک انٹرویو میں کہا کہ کوہلی اچھے بلے بازضرور ہیں۔ لیکن پاکستانی بولرز انہیں زیادہ دیرٹکنے نہیں دیں گے۔

آرتھر کوہلی کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ پاکستان آئیں اورپھرہمارے بولرز کا سامنا کریں۔

loading...
loading...