پاکستانی مفادات کے خلاف کسی بھی سازش کاجواب دیا جائے گا،احسن اقبال

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لندن :وزیرداخلہ احسن اقبال  کہنا ہے کہ افغانستان میں ناکامیوں کاملبہ پاکستان پرڈالاجاتاہے،پاکستانی مفادات کے خلاف کسی بھی سازش کاجواب دیا جائے گا۔

بدھ کو لندن میں امریکی ملکی نشریاتی ادارے کوانٹرویومیں وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ امریکاکوجنوبی ایشیااورافغانستان کومختلف اندازسےدیکھناہوگا۔

پاکستان دہشتگردی کےخلاف جنگ امریکی امدادکیلئےنہیں لڑا،یہ جنگ عوام کےتحفظ کیلئےلڑی  گئی جس میں 60ہزار جانوں کی قربانی دی گئی۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان جغرافیائی لحاظ سے ایک دوسرے سے جڑے ہیں، افغانستان میں امن کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان اور امریکا مل کرکام کریں، پاکستان وہ پہلا ملک ہے جو افغانستان میں عدم استحکام کا شکار ہے اور افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، خطے میں امن کیلئے افغان اور پاکستان حکومت کا باہمی تعاون ضروری ہے جبکہ امریکا کوجنوبی ایشیا اور افغانستان کو مختلف انداز سے دیکھنا ہوگا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان امن کیلئے عالمی برادری کے ساتھ مل کرکام کرنے کوتیار ہے جبکہ پاکستان اورامریکا کے درمیان طویل المدتی تعلقات ہیں، اسی وجہ سے امریکا سے باہمی احترام پرمبنی تعلقات چاہتے ہیں کیوں کہ پاکستانی باعزت قوم ہے لیکن پاکستانی مفادات کے خلاف کوئی سازش یا کوشش ہوئی توجواب دیاجائے گا۔

loading...
loading...