پانچویں ون ڈے میں بھارت کے ہاتھوں جنوبی افریقا کو 73رنز سے شکست

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پورٹ الزبتھ:بھارت نے جنوبی افریقا کو پانچویں ون ڈے میں 73رنزسےمات دے کر6میچزکی سیریزمیں 1-4کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

پورٹ الزبتھ میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے روہت شرما کی سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں 7وکٹ پر274رنز کا مجموعہ بنایا، روہت شرما نے115رنزکی عمدہ اننگزکھیلی۔

کپتان ویرات کوہلی نے36اورشیکھردھون نے34رنزاسکورکئے، لنگی گیدی نے4شکارکئے۔

بھارت نے چھوٹےہدف کا کامیاب دفاع کیا، مہمان بولرزنےپروٹیزبیٹسمینوں کا وکٹ پررکنا محال کردیا ،ہاشم آملہ نےمزاحمت کرتے ہوئے71رنزکی اننگزکھیلی۔

میزبان ٹیم 43ویں اوورمیں صرف 201رنزپرڈھیرہوگئی، کلدیپ یادیونے4جبکہ چاہل اورہاردک پانڈیا نے 2،2شکارکئے،سیریزمیں فتح کی بدولت بھارت نےون ڈےرینکنگ میں پہلی پوزیشن برقراررکھی۔

بھارت جنوبی افریقی سرزمین پرپاکستان کے بعد سیریزجیتنے والی دوسری ایشیائی ٹیم بن گئی۔

loading...
loading...