پارلیمنٹ لاجز، سی ڈی اے تاحال ایکشن میں

parlimentimage

اسلام آباد: سابق اراکین اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کے زبردستی مکین بنے تو سی ڈی اے نے ایکشن لے لیا،  عملے نےچار لاجز کے تالے توڑ ڈالے، سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ لاجز خالی نہ کرنے والوں میں اہم سیاسی رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔

سابق اراکین اسمبلی نے تاحال پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کیے، نوٹس کا کوئی اثر نہ ہونے پر سی ڈی اے کا بھرپور ایکشن، عملے نے چار لاجز کے تالے توڑ کر سامان قبضے میں لے لیا۔

فہرست کے مطابق محمود خان اچکزئی ،آفتاب شیرپاؤ ،فاروق ستار،ظفراللہ جمالی اورطلال چوہدری سمیت 52 سیاسی رہنماؤں کا پارلیمنٹ لاجز پر قبضہ ہے۔

 سی ڈی اے کا عملہ ٹرکوں پرپارلیمنٹ لاجزپہنچا اور پارلیمنٹ لاجز کے زبردستی مکینوں کے خلاف کارروائی کی۔ سابق پارلیمنٹیرینز کو رضاکارانہ  طور رہائش خالی کرنے کا کہا گیا تھا تاہم کچھ پارلیمنٹیرینز نے لاجز خالی نہیں کیے۔

loading...
loading...