ٹی 20رینکنگ:فخر زمان نے کیریئر بیسٹ دوسری پوزیشن حاصل کرلی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کا فخر، فخرزمان آئی سی سی ٹی 20رینکنگ میں کیریئربیسٹ دوسری پوزیشن پرآگئے۔

پاکستان کو 3ملکی ٹی 20سیریزمیں عمدہ کارکردگی کا صلہ مل گیا،فخرزمان 44درجےلمبی چھلانگ  لگاکر ٹی 20رینکنگ میں  دوسری پوزیشن پرپہنچ گئے۔

فخرزمان نےزمبابوےمیں 3ملکی ٹی 20سیریزمیں 278رنزبنا کرمین آف دی سیریزایوارڈ حاصل کیا،اوراب وہ ٹی 20رینکنگ کےدوسرےبہترین بیٹسمین بھی بن گئے۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے3درجےبہتری کےبعد ٹاپ پوزیشن پرقبضہ جمالیا،انجری کےباعث 3ملکی ٹورنامنٹ میں  حصہ نہ لینےوالےبابراعظم تنزلی کےبعد 5ویں نمبرپرچلےگئے۔

بولرزرینکنگ میں افغانستان کےراشد خان کی پہلی اورپاکستان کےشاداب خان کی دوسری پوزیشن برقرارہے۔

فاسٹ بولرمحمد عامرترقی پاکر 13ویں نمبرپرپہنچ گئے، حسن علی تنزلی کےبعد 31ویں  نمبرپرچلےگئے۔

loading...
loading...